ابنا: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے آج اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا حقیقان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت ، ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر کوشیشوں کو بروئے کار لائے گی ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت اور اسمبلی مختلف شعبوں منجملہ اقتصاد اور انرجی کے شعبے میں ایران کی توانائیوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے پختہ عزم وارادہ رکھتی ہے ۔ پاکستان میں ایران کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں اسلام آباد کو اپنی صلاحتیں پیش کرنے کے لئے تھران کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ خیال ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کا فروغ دونوں ملکوں کے قومی مفادات کے فائدے میں ہے ۔علی رضا حقیقیان نے اسی طرح پاکستان و ایران کے پارلیمانی تعلقات کے فروغ کو اکو کے دو رکن ملک کے عنوان سے قابل اہمیت قرار دیا ۔......./169
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433672
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے ۔